ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کا اعلان
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں فی یونٹ بجلی93 پیسے سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
