گڈاپ ٹاؤن چیئرمین نے کا کلک پروگرام کے تحت زیرِ تکمیل روڈ کے کام کا دورہ کیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کلک پروگرام کے تحت یو سی صالح محمد، گڈاپ ٹاؤن میں زیرِ تکمیل روڈ کے کام کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران افسران نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی ہدایات، پارٹی منشور اور وژن کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور کلک پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے عوام کے معیارِ زندگی اور صفری سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تمام منصوبوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں قواعد و ضوابط اور تکنیکی معیار کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔گڈاپ ٹاؤن کے علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
