کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے:میئر کراچی

کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے:میئر کراچی

کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔کرسمس حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل، انسانیت کی خدمت اور باہمی احترام کا پیغام ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسیحی برادری نے کراچی کی ترقی، تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔کراچی ایک پرامن اور روادار شہر ہے جہاں تمام مذاہب کو یکساں عزت اور حقوق حاصل ہیں۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر دعا ہے کہ یہ خوشیاں پورے شہر میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کا باعث بنیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں