ہر ٹاؤن جامعہ کی بس فعال بنائے گا: جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیرمینز اور جامعہ کراچی کے درمیاں معاہدہ
کراچی: جامعہ کراچی اور جماعت اسلامی کے 8 ٹاؤنز چیرمینز کے درمیان رہر ٹاؤن ایک ایک بس فعال بنانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
معاہدے کے مطابق ہر ٹاؤن جامعہ کراچی کی ایک بس ٹاؤن کے خرچے پر فعال کرکے دے گا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ ناکارہ بسوں کو فعال کرکے دینے سے طلباء کو سفری سہولیات میں بہتری آسکے گی
ان کا کہنا تھا کہ جامعہ میں ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جامعہ کراچی کی بسیں انتہائی کم لاگت میں چلائی جا رہی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شہر بھر میں سڑکوں کی حالت بھی خراب ہونے کے باوجود طلبہ سے دونوں طرف کا کرایہ 20 روپے لیا جاتا ہے، چاہے شہر میں کہیں بھی جانا ہو
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی کوشش ہےطلبہ کوبہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
