فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کا کنگ عبد العزیز اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں دیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو اعزاز ادارہ جاتی روابط کے فروغ میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں دیا گیا

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اعزاز علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات، انسداد دہشتگردی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا،سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کےعزم کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز دیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین اورسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں