
کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانے کا حکم دے دیا
حکمنامے پر عمل درآمد کے لئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور تمام میونسپل کمشنرز کو خط لکھا گیا، جبکہ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی پابند کیا گیا ہے
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے۔
