نیو کراچی ٹاؤن کے مونسپل کمشنر کا وائس چیئرمین کے ہمراہ پولیو مہم کے دفتر کا دورہ

نیو کراچی ٹاؤن کے مونسپل کمشنر کا وائس چیئرمین کے ہمراہ پولیو مہم کے دفتر کا دورہ

کراچی: مونسپل کمشنرنیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ پولیو مہم کے دفتر کا دورہ کیا اور جاری انسدادِ پولیو مہم کے انتظامی و فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ پولیو ایک قومی خدمت کا حصہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں اجتماعی اور مربوط کوششیں کی گئیں وہاں پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے اگر ہم سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ اس پولیو مہم کو آگے بڑھائیں تو پاکستان کو بھی پولیو فری ملک بنایا جا سکتا ہے۔

دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، ٹاؤن کمیونیکیشن افسر برائے پولیو مہم ڈاکٹر فوزیہ، اسسٹنٹ لوکل پرسن ٹی ایم اے نیو کراچی ممتاز خان آفریدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو دفتر کا دورہ کرنے کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ یہ مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ مہم ہے، جس میں تمام اداروں کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن انتظامی، لاجسٹک اور اخلاقی تعاون فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ اس پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے پوری دیانت داری اور جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم باہمی تعاون، خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھیں تو پاکستان کو پولیو فری بنانا کوئی مشکل ہدف نہیں۔دورے کے اختتام پر افسران نے پولیو مہم کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمتِ عملی سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں