جماعتِ اسلامی محدود اختیارات کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش ہے:ایڈووکیٹ سیف الدین

جماعتِ اسلامی محدود اختیارات کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش ہے:ایڈووکیٹ سیف الدین

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ PBL (Project Based Learning) سمپوزیم میں تعلیمی، سماجی اور بلدیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے سیف الدین ایڈووکیٹ، اپوزیشن لیڈر (KMC)، ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، نائب امیر جماعتِ اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ اور ڈائریکٹر YUSR راجہ اویس نے خطاب کیا۔

سمپوزیم کے دوران مہمانوں نے بچوں کے پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی بھرپور تعریف کی۔ طلبہ نے تین ماہ کی PBL تربیت کے بعد اپنا کینٹین پراجیکٹ پیش کیا، جس میں صحت مند غذائی مینو، کم لاگت و بجٹ فرینڈلی منصوبہ بندی، ویسٹ مینجمنٹ اور پائیدار حل شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ یہ منصوبے طلبہ میں کریٹیکل تھنکنگ (تنقیدی سوچ)، کلوبوریشن (باہمی تعاون)، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور اعتماد پیدا کرنے کی بہترین مثال ہیں۔ بچوں نے ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا تجزیہ کیا، عملی حل تجویز کیے اور انہیں مؤثر انداز میں پیش کیا۔

مہمانوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ یہ تعلیمی سرگرمیاں اقوامِ متحدہ کے Sustainable Development Goals (SDGs) سے ہم آہنگ ہیں۔

خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی محدود اختیارات کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور صحت و تعلیم ہماری اولین ترجیح ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کراچی تیزی سے ایک ماڈل ٹاؤن بنتا جا رہا ہے جہاں ہر شعبے میں مؤثر کام ہو رہا ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پروجیکٹ بیسڈ لرننگ کے ذریعے طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارتیں، اجتماعی سوچ اور ذمہ دار شہری بننے کا شعور دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ پروجیکٹ بیسڈ لرننگ جدید تعلیم کی ایک مؤثر مثال ہے جو بچوں کو محض نصابی علم تک محدود نہیں رکھتی بلکہ انہیں عملی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے تعمیری اور تخلیقی پروگراموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں خود اعتمادی، قیادت اور ذمہ دار شہری بننے کی صلاحیت پیدا کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے بلدیاتی ادارے تعلیمی و سماجی تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں