
بحریہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان بیپر جوائے نے مزید شدت اختیارلی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے تقریبا 690 کلومیٹر جنوب میں، ٹھٹھہ سے 670 کلومیٹر جنوب اور اورمارا سے 720 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
بوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوائیں 150-106 اور زیادہ سے زیادہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں۔یہ طوفان 14 جون کی صبح تک شمالی سمت اور اس کے بعد شمال مشرف سمت میں حرکت کرےگا اور کیٹی بندر، سندھ اور انڈین گجرات کی ساحلی پٹی سے 15 جون کی دوپہر کے دوراں شدید سمندری طوفان کی صورت میں ٹکرانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی پٹی تک پہنچنے کی صورت میں 13 سے 17 جون کے دوران ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، اور عمرکوٹ کے اضلاع میں وسیع پیمانے پر آندھی، – گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور کہیں کہیں انتھائی شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
13- 14 جون سے 16 جون کے دوران رکراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیاراور میرپورخاص کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور کہیں کہیں انتھائی شدید بارش کا بھ امکان ہے۔

