سانحۂ اے پی ایس کو 11 برس گزر گئےمگر زخم آج بھی تازہ ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

سانحۂ اے پی ایس کو 11 برس گزر گئےمگر زخم آج بھی تازہ ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 11 برس مکمل ہونے پراپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس پاکستانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش المیہ ہے،سانحۂ اے پی ایس کو 11 برس گزر گئے، مگر زخم آج بھی تازہ ہیں،16 دسمبر 2014ء کو 132 معصوم بچوں سمیت 147 افراد کو شہید کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے۔تعلیم دشمن عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سفاک دہشتگردی نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔قوم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔معصوم بچوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔اے پی ایس کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں