روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

روس کی جانب سے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ کیا گیا جس میں فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات روسی حملوں کی شدید لہر کے نتیجے میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

رپوٹس کے مطابق روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں