کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال کا دورہ
کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو نے سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال کا دورہ کیا۔
کمشنرسیسی کے دورے کے دوران ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈاکٹراکرم شیخ، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ لانڈھی ہسپتال ڈاکٹرظفرقائم خانی اور ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ذوالفقار قائم خانی بھی موجود تھے۔
کمشنر سیسی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفرقائم خانی نے اسپتال کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق کمشنر سیسی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر ظفرقائم خانی نے ہسپتال آنے والے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں کمشنر سیسی کو آگاہ کیا۔کمشنر سیسی نے تحفظ یافتہ محنت کشوں کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کی اسکیم کا بنیادی مقصد محنت کشوں کو ناگہانی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے امداد مہیا کرنا ہے۔
کمشنر سیسی نے اس موقع پر لانڈھی ہسپتال میں واحدخان، عبدالرحمن، جاوید اختر،محسن خان ودیگر مزدور رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا اور جلد از جلدان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
