گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی ہدایات پر سینٹیشن مشینری کی مرمت اور بحالی کا مرحلہ مکمل

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی ہدایات پر سینٹیشن مشینری کی مرمت اور بحالی کا مرحلہ مکمل

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی خصوصی ہدایات پر سینٹیشن ڈپارٹمنٹ کی مشینری کی مرمت اور بحالی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں 5 ڈمپر اور 2 ٹریکٹر ٹرالیاں مکمل فٹنس کے بعد فیلڈ میں بھیجنے کے لیے تیار کر دی گئیں۔سپرنٹنڈنٹ انجینئر)ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور(اے ای ای) وسیم آرائیں نے مرمتی کام کی بھرپور نگرانی کی اور آج آخری مرحلے میں تمام گاڑیوں کے لیے نئے ٹائروں کی فراہمی بھی یقینی بنا دی۔

ٹائر انسٹالیشن کے بعد یہ تمام گاڑیاں باضابطہ طور پر ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن محمد افضل لغاری کے حوالے کر دی گئیں۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ بروقت مرمت اور ٹائروں کی فراہمی سے مشینری مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے، جو صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اس موقع پر کہاکہ سینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس دستیاب تمام مشینری کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مرمت اور اب ٹائروں کی فراہمی سے صفائی کا عمل تیز اور مؤثر ہوگا۔ہم نے فیلڈ ٹیموں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ ہر یوسی میں صفائی کا معیار بہتر بنایا جائے۔ مشینری کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف کام کی رفتار بڑھے گی بلکہ عوام کو فوری ریلیف بھی ملے گا۔آخر میں انہوں نے ایم اینڈ ای ڈپارٹمنٹ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر نور علی جمالی اور(اے ای ای) وسیم آرائیں کی کوششوں کو بھی سراہا ہے

اس موقع پر پارلمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبرعلی محمد گبول،سنی عاشق مسیح، امن دین جو کھیو، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی، و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں