گڈاپ ٹاؤن میں معذور افراد کے کوٹے پر ہونے والی تقرریوں کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد

گڈاپ ٹاؤن میں معذور افراد کے کوٹے پر ہونے والی تقرریوں کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں معذور افراد کے کوٹے پر ہونے والی تقرریوں کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اہل امیدواروں کو آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں افسران،گڈاپ ٹاؤن کے کونسل ممبران،پارٹی نمائندوں اور معذور افراد کے اہل خانہ نے شرکت کی۔تقریب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئر مین طارق عزیز بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر راجہ عبدالرزاق بلوچ، سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد ساجد جوکھیو اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ یوسف مرتضیٰ بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جو کھیو بھی مو جود تھے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی اس فلاحی پالیسی کو عملی شکل دیتے ہوئے معذور افراد میں آفر لیٹر تقسیم کررہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری اور پارٹی  وژن کے مطا بق صوبے بھر میں معذور افراد کے لیے روزگار کا خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا  معذور افراد کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے۔ روزگار دینا ان کی معاشی خودمختاری اور عزتِ نفس کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی سند ہ ر اجہ عبدالرزاق بلوچ نے کہاکہ ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ آج آفر لیٹرز کی تقسیم اس بات کی واضح مثال ہے کہ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ معذور افراد باوقار روزگار کے حق دار ہیں، اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیو نے کہاروزگار ملنے سے معذور افراد کے خاندانوں کے حالات بہتر ہوجائے گئے۔ یہ تقریب سیاسی نہیں بلکہ انسانی خدمت کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو برابر کے مواقع ملیں رکن صوبائی اسمبلی سندھ یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کہاکہ یہ اقدام سماجی انصاف اور برابری کی حقیقی مثال ہے۔ معذور افراد کو ملازمت دینا ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کمزور طبقات کی آواز بن کر انسانیت کی خدمت کی ہے وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت،وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ محکموں کا بھی شکر گز ار ہوں جنہوں نے اس اہم ا قدام کو ممکن بنایا۔آخر میں تمام منتخب امیدوارں کودل کی انتہائی گہر ائیوں سے مبا رکباد پیش کرتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں