کمشنر کراچی نے  شہر کی 26 سڑکوں پررکشوں پرپابندی عائید کردی

کمشنر کراچی نے  شہر کی 26 سڑکوں پررکشوں پرپابندی عائید کردی

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے  دفعہ  144کے تحت رکشوں کی امدورفت پر  26  شاہراہوں پر پابندی عائید کردی ہے  پابندی میں پہلے سے عاید 20 شاہراہوں میں مزید چھ شاہراہوں کو شامل کیا گیا ہے  جن شاہراہوں کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں شاہراہ فیصل پرملیر ہالٹ سے قائدآباد  اورنیشنل ہائی وے  براستہ قائد آباد سے گھاگھر پھاٹک تک، مسان روڈ پر کے پی ٹی  ڈاکخانے سے شیریں جناح کالونی تک،  نواب محبت خان جی روڈپر  خوجہ جماعت خانہ سے لی مارکیٹ تک، نواب صدیق علی خان روڈ پر بورڈ آفس سے نمائش تک، ایس ایم توفیق روڈ -جہانگیر روڈ براستہ  لیاقت آباد نمبر دس سے نمائش تک، ایم نائن موٹر وے پر سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ  تک شاہراہ شامل ہیں جن 20 شاہراہوں پر پابندی عائیدرہے گی

ا ن میں  شاہراہ فیصل – آواری لائٹ سگنل سے میڈم اپارٹمنٹ تک،آئی  آئی  چندری گر روڈ – ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک، شاہراہ قائدین – نمائش سے شاہراہ فیصل تک (نرسری)،شیر شاہ سوری روڈ -میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی تک،شہید ملت روڈ – جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے تک،عبداللہ ہارون روڈ سے دوتلوار تک – ہاشو سینٹر (موبائل مارکیٹ) سے براستہ ہوشنگ، خیابانِ اقبال،  دو تلوار شاہراہ فردوسی سے مزار عبداللہ شاہ غازی تک،اسٹیڈیم روڈ – ملینیم مال سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن تک،

سر شاہ سلیمان روڈ – سر حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ حسن اسکوائر سے کارساز تک،راشد منہاس روڈ – ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ تک

ماری پور روڈ – گلبائی سے آئی سی آئی پل تک،شاہراہ پاکستان – سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر 10 تک،حب ریور روڈ – پراچہ چوک سعید آباد تک (پولیس ٹریننگ سینٹر)،قائد آباد سے لانڈھی 89 تک،یونیورسٹی روڈ – صفورا چورنگی سے جیل چورنگی تک  کورنگی روڈ ایف ٹی  سی سے   قیوم آباد تک،کورنگی روڈ – قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک،اورنگی روڈ – رئیس امروہی کالونی سے بورڈ آفس تک

سپر ہائی وے سے  ملیر ہالٹ (جناح ایونیو)   براستہ  چیک پوسٹ نمبر فائیو ملیر کینٹ ٹینک چوک تک  اورسرجانی (عبداللہ چوک) سےسہراب گوٹھ براستہ  ناگن چورنگی تک پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک مؤثر قرار دی گئی۔ نوٹی فیکشن کے مطابق خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی متعلقہ  ایس ایچ اوز کو سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا فیصلہ ٹریفک  جام اور دباو  اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں