ماڈل کالونی ٹاؤن میں زیر زمین سوئی گیس اخراج کی شکایت پر چیئرمین ظفر احمد خان موقع پر پہنچ گئے

ماڈل کالونی ٹاؤن میں زیر زمین سوئی گیس اخراج کی شکایت پر چیئرمین ظفر احمد خان موقع پر پہنچ گئے

کراچی: ماڈل کالونی ٹاؤن یوسی 4 آفس کے نزدیک کچرا کنڈی کے اطراف زیر زمین سوئی گیس کی سپلائی لائن کی لیکج کے باعث گیس کا اخراج ہو رہا تھا جہاں نشے کے عادی افراد نے اپنا ڈیرہ بنایا ہوا تھا وہاں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان موقع پر پہنچ گئے۔

ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان یوسی 4 آفس کے نزدیک آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے اور فائر بریگیڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اطلاع دی جس پر متعلقہ اداروں نے بروقت ہنگامی امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پایا فوری طور پر سوئی گیس حکام سے رابطہ کر کے گیس لائن بند کروا کر آگ کو مکمل بجھا دیا گیا۔

کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کے ہمراہ ٹاؤن کوآرڈینیٹر ولید لالا یوسی کونسلر تجمل حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں