سمندری طوفان بائے پرجوائے کراچی کے جنوب سے 875 کلو میٹر دور

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑرہا ہے۔سمندری طوفان بائے پر جوائے کراچی کے جنوب سے 875 کلو میٹر دور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے طوفان کے حوالے سے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑ رہا ہے۔

سردار سرفراز  کے مطابق سمندری طوفان بائے پرجوائے کراچی کے جنوب سے 875کلو میٹر دور ہے اور آج طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔ مزید بتایا کہ سسٹم کچھ رخ تبدیل کرکے شمال مغرب کی جانب حرکت کرسکتا ہے، اس ٹریک میں عمان اور پاکستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ اور سونمیانی آتے ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کونسے ساحلی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے جب کہ طوفان کا دوسرا ٹریک گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی بھی ہوسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں