پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے:اسحاق ڈار

پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے اس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار کو واضح طور پر طے کیا جائے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے پر انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستانی فوجی دستوں سے متعلق پاکستان نے واضح کیا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سے مشورہ کرکے فورس بھیجنے کا اصولی اعلان کیا۔ اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے کھانے پینے کی چیزیں اور انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ آج کر لیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں