کراچی کوآج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہے گی

کراچی کوآج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہے گی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے 100 ملین گیلن پانی کم سپلائی ہو گا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر معطل رہے گی۔بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 100 ملین گیلن کمی متوقع ہے۔

لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔کے الیکٹرک کا کام  صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں