جےیوآئی ضلع بدین کے زیر اہتمام ٹنڈوباگو میں بڑا عوامی اجتماع
جےیوآئی ضلع بدین کے زیر اہتمام ٹنڈوباگو میں بڑا عوامی اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
انجینئر ضیاء الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مگر اسلامی قوانین آج بھی نشانے ہیں۔ مدارس و مساجد کی رجسٹریشن نچلی سطح پر منسوخ کی جارہی ہے، انجینئر ضیاء الرحمن
علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب میں کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام آئین کا حصہ لیکن حکمران عمل درآمد سے انکاری ہیں۔ بیروزگاری کی لہر نے نوجوانوں کو خودکشی پر مجبور کردیا۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ پورا صوبہ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔ زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، آبادگار معاشی قتلِ عام کا شکار ہیں۔سندھ میں ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
