اپنی زندگیوں کو ادارے کی خدمت کے لیے وقف کرنے والے افراد داد و تحسین کے مستحق ہیں: چیئرمین لانڈھی ٹاون
کراچی: چیئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ اپنی زندگیوں کو ادارے کی خدمت کے لیے وقف کرنے والے افراد حقیقی معنوں میں داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر لایبریریز امت المعبود عارفہ طارق کی ریٹائرمنٹ کے موقع الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادارے کی جانب سے منعقد کی جانے والی الوداعی تقریبات نہ صرف اُن کی طویل خدمات کا اعتراف ہوتی ہیں بلکہ اُن کے لیے عزت و وقار کا باعث بھی بنتی ہیں۔
ٹی ایم سی سید امداد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اداروں کی ترقی اُن کارکنان کی محنت اور اخلاص کا نتیجہ ہوتی ہے جو برسوں تک دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے ریٹائرہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

