وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پرعائد پابندی ختم کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جب کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمدکا فریم ورک برقرار رہےگا
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
