گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے انجنیئر کے ہمراہ زیرِ تکمیل اسکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے انجنیئر کے ہمراہ زیرِ تکمیل اسکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے سپرٹینڈنٹ انجینئر(بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری کے ہمراہ زیرِ تکمیل واٹر ٹینک اور واٹر سپلائی اسکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے جاری کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ویژن،منشوراور قیادت کی ہدایات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا وسیع نیٹ ورک تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو صاف پانی، بہتر سڑکیں، نکاسی آب، صحت و صفائی اور دیگر بنیادی سہولتیں بروقت فراہم کی جائیں۔

گڈاپ ٹاؤن کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہم شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ کسی بھی منصوبے میں تاخیر یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کا پیسہ عوام پر ایمانداری سے خرچ کیا جاراہا ہے۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ منصوبے نہ صرف وقت پر بلکہ بہترین معیار کے ساتھ مکمل ہوں۔ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہر منصوبہ زمینی حقائق، تکنیکی معیار اور عوامی ضرورت کے مطابق مکمل ہو۔ میں تمام انجینئرز اور عملے کو واضح ہدایت دیتا ہوں کہ کام میں رفتار بھی ہو اور کوالٹی کو بھی مد نظررکھاجائے ۔

گڈاپ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ ذمہ داری پوری دیانتداری سے انجام دی جاری ہے۔سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)  فرمان علی لاشاری نے کہا کہ(بی اینڈ آر) ٹیم تمام تکنیکی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تعمیرات یقینی بنا رہی ہے۔ کام کی رفتار میں مزید بہتری لائی گئی ہے، اور تمام مراحل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ایکسین کریم بروہی،((AEEمہران ملک،سب انجینئر مر تضیٰ درس،پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجو د تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں