رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا

رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا

رانو ریچھ کا اسلام آباد پہنچنے پر پھولوں سے استقبال

کراچی: پاکستان ایئر فورس کے فیصل ایئر بیس کراچی کے پروفیشنل عملہ نے رانو کے ٹرانسفر کریٹ کو مستعدی کے ساتھ کارگو گاڑی سے آف لوڈ کیا اور ایئر کرافٹ میں اپنی پروفیشنل مھارت سے لوڈ کیا جس کے بعد سی ون تھرٹی ایئر کرافٹ کراچی سے  8:30 پر روانہ ہوا۔

اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا و تشکر کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس وقت سی ون تھرٹی ایئرکرافٹ نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ کرچکا ہے اور رانو خیریت سے ہے۔

دوران پرواز اسلام آباد وائیلڈ لائیف مینیجمینٹ بورڈ کی ٹیم عباس، انیس ثنا، کراچی زو کے ویٹرنیرین ڈاکٹر عامر، سندھ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے مھیا کردہ دو پروفیشنل ڈاکٹر شہلا حیات، ڈکٹر ذولفقار حیدر اور ممتاز علی سومرو ڈپٹی کنزرویٹر وائیلڈ لائیف کراچی اور ماھرہ عمر باری باری رانو کے ٹرانسفر کریٹ کے ونڈوز سے رانو کا مستقل معائنہ کرتے رہے جبکہ رانو نے ان کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے نیند کرنے کو ترجیع دی۔

دوران پرواز سی ون تھرٹی کے انجن کے روایتی شدید شور کے باوجود رانو نیند کرتی رہی۔ فلائیٹ ھر طرح سے نارمل رہی۔ ایئر کرافٹ میں آکسیجن لیول اور ایئر کنڈیشن سسٹم مکمل اور زبردست طور پر فعال رہا۔

دوران ہوائی سفر ٹیکنیکل ٹیم تناؤ کا شکار نظر آئی کیونکہ کسی بھی متوقع ایمرجنسی کی صورت میں پنجرے میں بند ہونے کی وجہ سے اور سیفٹی سیکیورٹی اسباب کی بنا پر اسپشیز سے کونٹیکٹ میں نہیں آیا جاسکتا۔

دوران سفر ٹیم میمبر یسرا سمی عسکری امام ضامن ہاتھ میں تھامے درود و تسبیح کا ورد کرتی رہیں جبکہ دوسرے ممبرز رانو کے باکس کے آس پاس موجود رہے اور پاکستان ائیر فورس کے جہاز کا عملہ مستعدی سے مدد کرتا رہا۔

اور اس وقت ایئر کرافٹ سے آف لوڈنگ کا عمل جاری ہے۔

آف لوڈنگ پراسیس میں نور خان ایئر بیس کا پروفیشنل عملہ رانو ٹرانس لوکیشن ٹیم کی مدد کر رہا ہے جبکہ رانو کے میزبان اسلام آباد وائیلڈ لائیف مینجمنٹ بورڈ کے اراکین ائیر بیس ہے ایگزٹ گیٹ پر انتظار کر رہے ہیں۔

رانو ریچھ کا اسلام آباد پہنچنے پر پھولوں سے استقبال

رانو ریچھ اسلام آباد خصوصی تیاری کے ذریعے پہنچ گیا

وائلڈ لائف عملے نے رانو بیئر کا پھولوں سے استقبال کیا

رانو بیئر کے استقبال کے لیے وائلڈ لائف ٹیم کی خصوصی تیاری

چیف کنزرویٹر جاوید مہر ، بلدیہ عظمیٰ کے ڈاکٹر عامر، سول سوسائٹی سے یوسرا سمی عسکری اور دیگر ہمراہ ہیں

اس حوالےسے ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال نے کہا ہے کہ رانو بیئر اس وقت اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے تحویل میں ہے، جہاں سے اسے جلد ہی مخصوص سینکچری میں منتقل کر دیا جائے گا۔ رانو بیئر مکمل طور پر صحت مند ہے اور کراچی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ اسلام آباد وائلڈ لائف کا عملہ بھی مکمل طور پر مطمئن ہے۔ رانو بیئر کی خوراک اور دیگر ضروری معاملات کے حوالے سے تمام تفصیلات اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے، اور پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت میں عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔رانو بیئر کی منتقلی کا پورا عمل شفاف انداز میں انجام دیا گیا، اور میڈیا و سول سوسائٹی کو وقتاً فوقتاً مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں