پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز ہوگیا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ، وفاقی وزیر احسن اقبال، گورنر سندھ، گورنر بلوچستان، صوبائی وزراء سید ذوالفقار علی شاہ، محمد علی ملکانی اور قاسم نوید قمر کی شرکت
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) میں مختلف ممالک کے سفارتکار، نیوی کے افسران اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شہر کراچی کے لیے پی آئی ایم ای سی ایک بہت بڑا موقع ہے، جس سے شہر کی ترقی میں مدد ملے گی۔سمندری صنعت کی ترقی سے سندھ اور پاکستان کو وسیع فوائد حاصل ہوں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی بحری کاروباری رہنما شریک ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔سندھ حکومت سمندری تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ بحری روابط مضبوط ہوں گے۔
