
لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ا ور سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں، میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا
آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر24 ارب ڈالر ہوگئے تھے، انشا اللّٰہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
