پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے: صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ترکی کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان اور ترکی مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ترکی کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔اللہ تعالیٰ ترکی کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔پاکستان، ترکی کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
