گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے  یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے  یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی سربراہی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں محکمہ جاتی افسران، ملازمین، اراکین کونسل اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ آج 78 برس گزر چکے ہیں جب بھارت نے بغیر کسی قانونی جواز کے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ کشمیریوں کی آواز آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے(انشاء اللہ) وہ دن دور نہیں جب اُن کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو جائے گا۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ ”آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ پاکستانی قوم کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گی۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی 78 سالہ قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نےاس موقع پر کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر کونسل ممبر اور پارلیمانی لیڈر میر عباس ٹالپور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر  کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ، ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر علی محمد گبول،ممبر امین دین جوکھیو،اقلیتی ممبر سنی عاشق مسیح،افسر مالیات افتخار حسین دایو،ڈائریکٹر (HRM)ہمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری، چیف میڈیکل آفسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول، ڈائریکٹر پینشن جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر پے رول کاشف اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایچ آرایم سرفراز احمد کتھری، AEE وسیم آرائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ، اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں