بھارتی جارحیت کیخلاف صفورا ٹاؤن کی جانب سے یوم سیاہ کشمیری عوام سے یکجہتی ریلی کا انعقاد

بھارتی جارحیت کیخلاف صفورا ٹاؤن کی جانب سے یوم سیاہ کشمیری عوام سے یکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی: صفورا ٹاؤن میں کشمیری عوام پر بیہیمانہ  بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منانے کے ساتھ کشمیری بھائ بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بھرپور تعداد میں ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان،افسران اور ملازمین نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت پر بھرپور مذمت اور نفرت کا اظہار کیا اور فلک شگاف نعروں سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت سے نفرت کا اظہار کیا.

اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں ہے جب نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت پاکستان کا حصہ ہوگا بھارت کے بیہیمانہ مظالم کے باوجود کشمیری عوام آج بھی اپنے مقصد کیلئے سیسہ پلائ دیوار بنے ہوئے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم کل بھی ان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر ناجائز قبضہ اورمظالم ناقابل برداشت ہو چکا ہے اقوام متحدہ سے گزارش کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق میں منظور شدہ قرار دادوں پر عمل درآمد کروائیں ،کشمیری عوام کو فوری طور پر حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اب بھارت کا شرمناک چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے.

ریلی سے  وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ،عمران بلوچ،احمد خان چئیرمین یوسی 6  ودیگر نے بھی خطاب کیا اور بھارتی مظالم پر سخت الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں