چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر یوم سیاہ کشمیریکجہتی ریلی کا انعقاد

چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر یوم سیاہ کشمیریکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی: چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر ٹاؤن آفس میں یوم سیاہ کشمیریکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار ہکجہتی ریلی نکالی جس میں سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ سول سوسائٹی تمام محکمہ جاتی افسران  ملازمین منتخب بلدیاتی نمائندوں  سمیت خواتین کونسلرز نے بھی شرکت کی

ریلی کی شرکاء نے بھرپورروایتی جوش جذبے سے نعرے بلند کیے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر ہماری شہہ رگ ھے ہم کشمیری مسلمان بھائی بہنوں نہتے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام ان پر ظلم بربریت کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ھے اور مطالبہ ھیکہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جائے

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصر اللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بھارتی افواج کے مظالم اور نہتے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کی عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت حاصل ہو سکے۔

چیئرمین نصرت اللہ نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر“کشمیر بنے گا پاکستان”اور“کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ”جیسے نعرے درج تھے۔ریلی کا اختتام پاکستان، کشمیراور غزہ  کے حق میں دعاکے ساتھ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں