مورڑو میربحر ٹاؤن میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر ٹاؤن کے چیئرمین علی اکبر، وائس چیئرمین شوکت بلوچ اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال کی سربراہی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں محکمہ جاتی افسران، ملازمین، اراکین کونسل اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔
اس موقع پر چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ آج 78 برس گزر چکے ہیں جب بھارت نے بغیر کسی قانونی جواز کے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ کشمیریوں کی آواز آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے(انشاء اللہ) وہ دن دور نہیں جب اُن کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو جائے گا۔
میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال نے کہا کہ ”آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ پاکستانی قوم کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گی۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی 78 سالہ قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر مزید چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام مظالم کیخلاف کل امت مسلمہ سراپا احتجاج ہیں کشمیر کی عوام خود کو اکیلا نا سمجھیں ہم سب کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
