جناح ہاؤس حملہ؛ تحریک انصاف رہنما یاسمین راشد کی بریت چیلنج

لاہور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت پنجاب حکومت نے چیلج کردی ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا، جبکہ درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں