میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن عالمگیر جونیجو کے والد انتقال کر گئے
کراچی: میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن عالمگیر جونیجو کے والد نورل خان جونیجو رضائے الہی سے انتقال کر گئے اِنّا للہ وَاِنّا اِلیہِ راجعون
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی ،وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ سمیت اراکین ٹاؤن کونسل اور افسران نے میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمانے کے ساتھ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
نورل خان جونیجو کی نماز جنازہ جنازہ ٹنڈو آدم میں آبائ گاؤں سنجر جونیجو میں ادا کی گئ جس میں صفورا ٹاؤن کے وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ،ٹاؤن کونسلر کرامت ڈونڈا ،محمد رضوان اور سجاد حیدر نے شرکت کی بعد ازاں ان کی تدفین آبائ قبرستان میں کی گئ.
مرحوم نورل خان جونیجو مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ سابق وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کے بھائ تھے.
