
خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) خیرپور گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری گرلس اسکول میں دوراں امتحاں طلبہ پر تشدد کا معاملہ۔
فرسٹ ایئر کی طلبہ نھال کے والد علی مدد مھیسر نے کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میڈیا میں رپورٹ ہوا اس سے ایک دن پہلے بھی میری بیٹی نھال پر تشدد کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپال کلثوم چھجڑواس دن اگر معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو دوسرا واقعہ پیش نہ آتا۔
نھال کے والد علی مدد مھیسر اور والدہ کا کہنا تھا کہ کے این سی کے باوجود ہمیں کوئی انصاف نہیں ملہ، اب ہم سندھ ھائی کورٹ کی معرفت ایف آئی آر کروائنگے اور عدالت سے ہی انصاف کی استدعا کرینگے۔
