پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی
کراچی: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کیا۔
اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس جبکہ 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے 2021 میں افریقا کی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا اور 2023 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا
اسد علی میمن نے رواں سال کے آغاز میں انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔
