گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے نادرہ میگا سینٹر کے قیام کے لئے جگہ کی منظوری دے دی

 

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا، جس میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، اراکین کونسل اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور مطالعہ حدیث سے کیا گیا۔

اجلاس میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ان قراردادوں میں گلبرگ ٹاؤن بلاک 10 فیڈرل بی ایریا میں نادرا میگا سینٹر کے قیام کے لیے جگہ کی منظوری، محکمہ تعلیم کے عارضی اساتذہ کی بنیادی تنخواہ کو حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری، اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت پارکوں اور گراؤنڈوں میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کی مکمل حمایت شامل تھیں۔

کونسل نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کی حمایت، غزہ کے لیے روانہ ہونے والے بحری قافلے کی امداد کی حمایت، بونیر میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس، افغانستان میں زلزلوں سے ہلاکتوں پر غم اور قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت بھی کی۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اجلاس کے اختتام پر اراکین کونسل، محکمہ جاتی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کا اختتام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں