سماجی تنظیموں کی جانب سے کراچی میں شجر مہم کا انعقاد،10 ہزار پودے تقسیم
کراچی: سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا انعقاد مزار قائد پر کیا گیا جس میں 10 ہزار پودے تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات، این جی اوز کے نمائندوں، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مزار قائد پر دعا سے کیا گیا۔
تقریب کے منتظمین سلطانہ تبسم، عامر میمن، شہزاد علی منگی، نعمان خان، ارم سلیم، عبدالسمیع، شاہانہ تبسم اور صبا نور نے شرکاء کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک صدقہ ہے اور "گرین کراچی” کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ 10 ہزار پودے شہر کی ہریالی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک نئی امید ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو تحائف اور سندھی ثقافت کی نشانی اجرک پیش کی گئی۔
