گلبرگ ٹاؤن نے پانی فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع کردیا

گلبرگ ٹاؤن نے پانی فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع کردیا

کراچی: گلبرگ ٹاؤن نے اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کی فراہمی کے لیے بڑا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے مطابق یاسین آباد میں 7000 رننگ فٹ طویل نئی پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی کو مستقل بنیادوں پر پانی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر کارپوریشن ہر ماہ بل وصول کرنے کے باوجود پانی اور سیوریج کے بوسیدہ نظام کو درست کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث فیڈرل بی ایریا کے کئی علاقے گزشتہ دو دہائیوں سے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں اور شہری ٹینکر مافیا پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین نصرت اللہ نے مزید بتایا کہ یاسین آباد کے علاوہ دستگیر آصف نگر بلاک 9، صفا مسجد عزیز آباد، ریلوے کالونی، سمن آباد بلاک 18 اور گلشنِ مصطفیٰ بلاک 15 میں بھی نئی لائنوں کی تنصیب اور پرانی لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے، جس سے ہزاروں گھرانے براہِ راست مستفید ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوامی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور مقصد یہ ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے ہر گھر تک پانی پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کو ٹینکرز کے اضافی اخراجات سے نجات مل سکے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین محمد الیاس اور یوسی 6 کے چیئرمین خواجہ قمر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں