واٹر اور سیوریج کے کاموں پر ٹاؤن انتظامیہ کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں:نصرت اللہ

واٹر اور سیوریج کے کاموں پر ٹاؤن انتظامیہ کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے حالیہ بارشوں کے بعد محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ کیا اور علاقے میں سیوریج و صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور سیوریج کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دورے کے موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، یو سی چیئرمین خواجہ قمر، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد اور دیگر افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

چیئرمین نصرت اللہ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘واٹر اور سیوریج کے کاموں پر ٹاؤن انتظامیہ کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں، حالانکہ یہ ذمہ داری میئر کراچی اور واٹر بورڈ کی ہے، جو بدقسمتی سے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔

”انہوں نے مزید کہا کہ:”ہم اپنی عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑ سکتے۔ عوام کے مسائل ہی ہمارے مسائل ہیں، اسی لیے محدود وسائل کے باوجود ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ساتھ ہی محمدی گراؤنڈ میں فیلڈ لائٹ نصب ہو چکی ہے اور گراؤنڈ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے جو کہ جلد سے جلد مکمل کر کے عوام کے حوالے کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں