چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن کا یوسی 2 کا ہنگامی دورہ کیا، سیوریج لائن کا جائزہ

چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن کا یوسی 2 کا ہنگامی دورہ کیا، سیوریج لائن کا جائزہ

کراچی:چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن، حاجی نواز علی بروہی نے آج یونین کمیٹی نمبر ۲ کے علاقے سائمہ عربین ولاز کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں 24 انچ  کی اہم سیوریج لائن  بیٹھ جانے کے باعث شدید بدترین صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس خرابی کے نتیجے میں گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی  کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا محمد عارف، سب انجینئر افاق عالم، جنید صدیقی، ایس ای واٹر بورڈ، ایکسین واٹر بورڈ اور منگھوپیر ٹاؤن کا پورا عملہ موجود تھا۔ واٹر بورڈ کی ٹیم موقع پر موجود تھی اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ لائن کی تبدیلی اور مرمتی کام تیزی سے جاری تھا، ساتھ ہی ساتھ سڑک پر کھڑے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی تھی تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ اس کام کو جلد از جلد اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس متاثرہ لائن کی خرابی کے باعث سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے، اس لیے لائن کی مکمل تبدیلی کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیرِ نو بھی کی جائے گی تاکہ عوام کو پائیدار سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ ساتھ ہی میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی ہر سطح پر ہمارے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور بھرپور تعاون کرتے ہیں، جس سے یہ کام تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہو رہے ہیں۔

ایس ای واٹر بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں منگھوپیر ٹاؤن میں ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے بلاتاخیر اقدامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے عملے کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی مسائل کو اجتماعی کاوشوں سے حل کیا جا رہا ہے اور ہر سطح پر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین منگھو پیر  ٹاؤن  نے واٹر بورڈ کے افسران کو تاکید کی کہ لائن کی تبدیلی اور پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ سڑک کی فوری بحالی پر بھی کام کیا جائے تاکہ عوام کو مکمل ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان تمام کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر واٹر بورڈ کے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ لائن کی مکمل تبدیلی اور پانی کی نکاسی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی علاقے کے مکینوں کو مکمل ریلیف فراہم کر دیا جائے گا۔

علاقے کے عوام نے چیئرمین اور ان کی ٹیم کی موقع پر موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر فیلڈ میں موجود رہتے ہیں اور یہی ان کی عوام دوستی اور خدمت کے جذبے کا حقیقی ثبوت ہے یہ ہنگامی دورہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ منگھوپیر ٹاؤن کی قیادت نہ صرف عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتی ہے بلکہ حکومتِ سندھ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے تعاون سے ان کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں