قاٸم مقام چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے سیوریج لاٸن بچھاۓ جانے کے کام کا جاٸزہ لیا
کراچی: قاٸم مقام چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان نے یو سی 10 اور یوسی 2 میں سیوریج لاٸن بچھاۓ جانے کے کام کا جاٸزہ لیا اس موقع پر یو سی 10 کے چٸیر مین حبیب بھنگر , یو سی 2 چٸیر مین قاری اسرار, عبدالغفور امجدی اور دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر قاٸم مقام چئیر مین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا امتیاز وتفریق عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے اور ان علاقوں میں سیوریج کا دیرینہ مسلہ تھا جو حل ہونے جا رہا ہےاس سیوریج لاٸن بچھاۓ جانے کے بعد سیوریج کے مساٸل حل ہو جاۓ گے
کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ کورنگی ٹاون کے بلدیاتی مسائل حل کر کے کورنگی ٹاون کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کریں گے کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں ، سیوریج ،پانی، صحت،کھیلوں کی سرگرمیوں اور تعلیم پر نگاہ مرکوز کیے ہوۓ ہیں اور بہت جلد تمام نظام بہتر کریں گے انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکدار کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کے انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی نہ برتی جاۓ اور کام معیاری ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں ، سیوریج اور پانی کا نظام جلد بہتر کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے جس سے کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولت میسر آۓ گی اور مسائل سے نجات ملے گی قاٸم مقام چیئر مین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان کو اہل علاقہ کی جانب سے ترقیاتی کام کروانے پر زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا۔
