جناح ٹاؤن میں محکمہ ایم اینڈ ای کیلئے ایک نئے ٹرک کا اضافہ کردیا گیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایم اینڈ ای کیلئے ایک نئے ٹرک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جناح ٹاؤن، میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن، کونسل ممبران، ڈائریکٹرز سمیت تمام افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ جناح ٹاؤن کا شمار شہر قائد کے بڑے ٹاؤنز میں ہوتا ہے جو کہ 11 یونین کونسلز پر مشتمل ہے اور عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ایم اینڈ ای گاڑیاں بروقت نہیں پہنچ پاتیں، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی گاڑی شامل کی گئی ہے تاکہ سٹریٹ لائٹس اور دیگر عوامی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے کہ ان کے ٹیکس کا پیسہ شفاف طریقے سے انہی پر خرچ ہوگا۔ آج ٹاؤن کے تمام منتخب نمائندے اور افسران ایک پیج پر عوامی خدمت کے لیے یکجا ہیں اور ان شاءاللہ پہلے سے بڑھ کر خدمت انجام دی جائے گی۔
