چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور ایم سی کا تیسری روز بھی مختلف علاقوں کا دورہ

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور ایم سی کا تیسری روز بھی مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار نے مسلسل تیسرے روز بھی ملیر ندی، یوسی کو نکر اور یوسی در سانو چھنوکے مختلف متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے

بارشوں کے باعث نکاسی آب کے انتظامات، متاثرہ خاندان کی منتقلی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر موجود افسران اور عملے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مشینری کے زریعے نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور متاثرین کی مدد کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی خدمت کرنا میرے فرائض میں شامل ہے, بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، اور ان کے ساتھ گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ ہم تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ عوام کو فوری سہولیات میسر آئیں متاثرین کی مشکلات کم سے کم ہوں اور ریلیف کے کام شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ فیلڈ میں موجود تمام ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں کی منتقلی پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، نکاسی آب اور امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی مشکلات فوری طور پر کم ہوں

چیئرمین، وائس چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے،

اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو، چیئر مین یوسی شاہ مرید شاہ جہان خاصخیلی، انچاج سینیٹیشن شانی پرویز اور علاقائی معززین ظفر حمید بلوچ  بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں