سندھ میں سیلابی صورتحال:24 گھنٹوں کے دوران 4881 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سندھ میں سیلابی صورتحال:24 گھنٹوں کے دوران 4881 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

کراچی: کچے کے علاقوں کے حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب سے ممکنہ متاثر ہونے والے کچہ کے علاقہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4881 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 146,492 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم 163 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے پچھلے 24 گھنٹوں میں 5,296 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،مجموعی طور پر 55,336 افراد کو طبی امداد دی جا چکی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11,078 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے،اب تک کل 400,018 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں،58,166 مویشیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسین اور علاج دیا گیا ہے۔اب تک مجموعی طور پر 1032991 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج مکمل کیا جا چکا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں