چیئرمین صدر ٹاؤن اور میونسپل کمشنر کا بارش کے دوران ہنگامی دورا
کراچی: چیئرمین مین صدر ٹاون منصور احمد شیخ کا ٹاؤن میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیواور متعلقہ افسران کی ٹیم کے ہمراہ منگل کی شام ہونے والی بارش کے بعد پانی کی نکاسی اور راستوں کو کلیر کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا
چیئرمین منصور احمد شیخ کی ہدایات پرصدر ٹاون انتظامیہ نے پہلے ہی ہائی الرٹ رین ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے اس لئے بارش شروع ہوتے ہی تمام عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا تھا
دورے کے موقع پر چئیرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے تمام متعلقہ افسران و ملازمین کو ہدایت دی کہ رین ایمرجنسی کے دوران تمام عملہ مکمل طور پر ایکٹو رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔انہوں نے شکایتی مرکزکو بھی چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایات بھی دی۔
منصور احمد شیخ نے کہا کہ شہر میں مزیدبارشوں کے پیش نظر صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی مسلسل نافذرہے گی متعلقہ افسران و ا سٹاف فیلڈ میں موجود رہیں گے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع مزید بارشوں کے پیش نظر بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے برساتی پانی کی نکاسی کے کام کو مانیٹر کررہا ہوں نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
اس موقع پرمیونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے کہا کہ صدر ٹاؤن میں ایمرجنسی کنٹرول روم نمبر 99211429۔99211390 قائم ہے جس کے قیام کا مقصد عوام کی شکایات پر بروقت ایکشن لینا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ایمرجنسی سینٹر پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سینٹری و سیوریج اسٹاف سمیت محکمہ پارکس،بلڈنگ اینڈ روڈاور مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کا عملہ ضروری سامان جن میں اوپن ٹرک،ٹریکٹر،ڈی واٹرنگ پمپس،سیس پول وغیرہ شامل ہیں موجودہے
