گلبرگ ٹاؤن میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹمز فعال،منعم ظفر نے منصوبے کا دورہ کرکے جائزہ لیا

گلبرگ ٹاؤن میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹمز فعال،منعم ظفر نے منصوبے کا دورہ کرکے جائزہ لیا

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹمز فعال ہو چکے ہیں اور حالیہ بارشوں کے دوران ان کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 10، 11 اور 20 کے بعد بلاک 3 حسین آباد کے خاتون جنت پارک میں بھی یہ جدید نظام کامیابی کے ساتھ مکمل اور فعال ہوگیا ہے۔اس منصوبے کے تحت صرف بارش کا پانی ہی نہیں بلکہ مساجد کے وضو کا پانی بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔ بارش اور وضو کا پانی ضائع ہونے کے بجائے پہلے ایک چیمبر میں جمع ہوتا ہے، جہاں سے یہ پانی چھوٹے کنوئیں کے ذریعے فلٹر ہو کر بڑے کنوئیں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس طریقہ? کار سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق جہاں پہلے بارش کے بعد کئی فٹ پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا تھا، اب وہاں پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی علاقے میں بورنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

بارش کے موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے عائشہ منزل پر رین ایمرجنسی کیمپ  بھی قائم کیا گیا ہے جہاں عوام کو فوری ریلیف میسر آسکے گا کیمپ پر تمام افسران اور عملہ ہمہ وقت  تمام مشینری کے ہمراہ موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری طور پر ریلیف میسر ہوسکے گا

منعم ظفر نے بھی گلبرگ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹمز کا دورہ کرکے ان کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا’یہ منصوبے عوامی سہولت اور پانی کے بحران کے حل کی طرف ایک مثبت قدم ہیں۔ اس سسٹم سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ ہوگا، اور اگر خلوصِ نیت اور جذبے کے ساتھ کام کیا جائے تو کم وسائل سے بھی بڑے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤنز میں گلبرگ ٹاؤن کی طرح اس منصوبے پر کام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا:”یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سہولت دونوں پہلوؤں سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کا یہ نظام اربن فلڈنگ میں کمی اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کرنے میں عملی کردار ادا کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، یو سی چیئرمین زبیر ولی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں