گلبرگ ٹاؤن میں1500 جشنِ عید میلاد النبیﷺ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

گلبرگ ٹاؤن میں1500 جشنِ عید میلاد النبیﷺ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی خصوصی ہدایت اور نگرانی میں گلبرگ ٹاؤن میں جشنِ ولادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ٹاؤن بھر میں محافل، ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔

12 ربیع الاول سے قبل ہی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری اور روشنی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے  تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔اور بالخصوص چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی ہدایت پر ٹاؤن کے مرکزی دفتر اور چورنگیوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا

ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے دو مرکزی کیمپ قائم کیے گئے جہاں شرکاء جلوس کے لیے ٹھنڈے مشروبات، پانی اور دیگر سہولیات مہیا کی گئیں۔

چیئرمین نصرت اللہ نے علماء کرام کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی اور جلوس کے شرکاء پر گل پاشی اور عطر و خوشبو کا اسپرے بھی کیا، جس سے ماحول معطر ہو گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ:وائس چیئرمین محمد الیاس،سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ اور تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران و عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے انتظامات کی کامیابی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ”عشقِ رسول ﷺ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اس بابرکت موقع پر عوام کی خدمت کا موقع ملا۔ ٹاؤن انتظامیہ آئندہ بھی ایسی تقاریب کو پوری عقیدت کے ساتھ منعقد کرتی رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں