اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمد صلعم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے:چیئرمین  صدر ٹاؤن 

اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمد صلعم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے:چیئرمین  صدر ٹاؤن

کراچی:چیئرمین  صدر ٹاؤن  منصور احمد شیخ نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمدﷺ کو سراپا معجزہ اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے اور حضور اکرم ﷺ کی تشریف آوری کائنات کے تمام انسانوں پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ہمیں چاہیے کہ ہم رہبرومحسن انسانیت  ﷺ کے یوم ولادت پر یہ عہدکریں کہ حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات کے تحت امّت مسلمہ کی سا  لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہوکرایثاراور قربانی کے جذبے کے تحت اپنی زندگی بسرکریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو،یوسی وائس چیئرمینز۔ٹاؤن کونسلرز، سپریٹینڈنٹ انجینئرایم اینڈ ای ممتاز علی ذرداری،ڈائریکٹر سنیٹیشن عاصم علی خان ودیگر افسران کے ہمراہ جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے موقع پر میلاد  و  ریلیوں کے استقبال کے موقع پر کیا

صدر ٹاؤن کی جانب  سے جلوس کے راستوں پر خصوصی کیمپس قائم کئے گئے جہاں شرکاء کے لئے شربت،پانی اور ابتدائی طبی امداد کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکاء کو طبی سہولیات فراہم کیں چیئرمین  صدر ٹاؤن  منصور احمد شیخ نے کہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہرقومی ومذہبی تہواروں اور دیگر مواقع پر عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارانصب العین ہے صدر ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے موقع پربہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلایاگیا

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیونے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کادین ہے ہمیں اخّوت،بھائی چارے اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپسی محبت کے رشتوں کو پروان چڑھاناہوگا میونسپل کمشنرنے کہاکہ تمام عالم انسانیت کو نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اطاعت رسول ﷺ میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے اور جولوگ اپنے دلوں میں عشق رسول ﷺرکھتے ہیں اللہ تعالی بھی انکو محبوب رکھتاہے دریں اثناء چیئرمین  صدر ٹاؤن  منصور احمد شیخ اورمیونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ایم اے جناح روڈپر عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور مختلف ریلیوں میں شریک علماء دین اور شرکاء کا پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیاجبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جلوس  میں شریک عاشکان رسول پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

اس موقع پرشرکاء نے صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو بھر پور سراہا اور کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے جلوس کے شرکاء کے لئے بہترین سہولیات فراہم کیں جو قابل تحسین ہے   ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے

اس موقع پر جلوس کے روٹس پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکرزکے ذریعے پانی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہی ٹاؤن کی جانب سے جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجدومحافل اوروعظ کے مقامات پر صحت وصفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور چونے کا چھڑکاؤ کیاگیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں