ملتان میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے دوران کشتی الٹنے گئی،پانچ افراد جاں بحق
ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے دوران کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد ڈوبے
حادثے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر متاثرین کو ریسکیو ٹیموں نے بچالیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی ملتان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے سے متعلق بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی عدم توازن کا شکار ہوئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
