کراچی: بھٹائی آباد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
کراچی: بھٹائی آباد میں واقع شاہ عبداللطیف بھٹائی مسجد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
روحانی اور پر وقار پروگرام میں علاقہ کی عوام اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز قاری جمیل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، علامہ مولانا عبید اللہ حیدری نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے انسانیت کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت، حسن اخلاق اور آفاقی پیغام پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں سندھ کے مشہور نعت خواں محمد عزیز احمد سومرو اور محمد اویس نے دونوں جہانوں کے سردار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں رقت آمیز نعتیں پیش کیں جس نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا۔
پروگرام کی صدارت حافظ شہزاد غفاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر ممتاز عباسی نے شرکت کی۔
آخر میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، اتحاد و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
